i پاکستان

چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا معاملہ،سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیراعظم کا نوٹس، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دیتازترین

March 14, 2024

چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تقرری پر اعتراضات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو، نگران حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا، ن لیگ کی حکومت نے آبی معاہدہ بنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی