چیئرمین پی ٹی آئی کو سول کورٹ میں پیشی کے لئے پولیس کی گاڑیاں اٹک جیل سے خالی ہاتھ واپس آگئیں۔ جیل احکام نے معذرت کرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا اظہارکردیا۔20 سے زاہد پولیس کی گاڑیاں دو دو کرکے واپس روانہ ہوگئیں۔ پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سول عدالت میں پیش کرنا تھا۔بگتربند گاڑی بھی بغیر مہمان کے واپس روانہ ہوگئی۔ خیال رہے کہ غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج اسلام آباد سول کوٹ میں طلب کر رکھا تھا ۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی