i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب طلب، نوٹس جاریتازترین

October 30, 2023

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی