i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقررتازترین

September 23, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی