i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئیتازترین

July 26, 2023

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔ عدالت نے اس سلسلے میں پہلے سے جاری احکامات منسوخ کردیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہیں جس کا علم نہ ہونے پر اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی تھی۔ تفتیشی افسر کے اس بیان پر عدالت نے دونوں بہنوں کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم منسوخ کردیا۔ عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی