چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے مقرر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بشری بی بی کی درخواست پہلے ہی 25اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، رجسٹرار آفس کا رول ہے، کیس 25اکتوبر کو ہی سنا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی