i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعتغیر معینہ مدت تک ملتویتازترین

November 20, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، شیر افضل مروت کے معاون وکیل اسامہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت معاون وکیل نے موقف پیش کیا کہ سینئر وکیل شیر افضل مروت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، آج یہاں دستیاب نہیں، عدالت آج سماعت ملتوی کرے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی