i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، مونس الہیتازترین

August 28, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مونس الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔ مونس الہی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اگر انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی