i پاکستان

چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرارتازترین

March 05, 2024

ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی