i پاکستان

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہتازترین

November 30, 2023

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا،مریم نواز پنجاب میں انتخابات سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر 9دسمبر کو جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں کیا جائے گا، ورکر کنونشن کا انعقاد مقامی رہنما جلال پور جٹاں اور صوبائی اسمبلی پی پی 30کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری علی وڑائچ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی