i پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کا لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹستازترین

January 20, 2024

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی