i پاکستان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز، تمام مقدمات کی کاز لسٹ منسوختازترین

August 10, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کے باعث تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر گئے ، جس کی وجہ سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی