i پاکستان

چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا گرفتارتازترین

February 22, 2024

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی، عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں ان کی کردار کشی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا ہے، چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے، باقی ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی