i پاکستان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کیس پر نیا لارجر بنچ تشکیل دیدیاتازترین

June 14, 2025

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی کے قانون سیکشن 3 کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔پانچ رکنی لارجر بنچ 19 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ کی سربراہی خود چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق بھی شامل ہوں گے۔قبل ازیں جسٹس خالد اسحاق کی معذرت کے باعث سابقہ لارجر بنچ تحلیل ہو گیا تھا، اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے قانون (سیکشن 3 )کو معطل کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے تمام فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا اور یہ کیس بنیادی حقوق اور حکومتی اختیارات کے درمیان توازن کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی