i پاکستان

چیف جسٹس نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کر دیاتازترین

September 21, 2023

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جرمانے کی رقم فلاحی ادارے میں جمع کروائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی،آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا تھا کہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی