i پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کیلئے سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو ہو گاتازترین

September 04, 2023

سپریم کورٹ بار چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے لیے الوداعی عشائیہ دے گی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی