اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے متعلق بیان پر اب بھی قائم ہوں، توہینِ عدالت کیس میں پیشی سے قبل پشاورسے جاری کیے گئے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ عدالت کے نوٹس پر پیش ہوں گا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان اور دھمکی آمیز انٹرویو دینے پر انہیں توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے اورانہیں عدالت طلب کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی