i پاکستان

چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہتازترین

December 01, 2023

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز کی نیلامی ہوگی، پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔ خط کے مطابق آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی