i پاکستان

چین کا پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات کا تحفہتازترین

November 30, 2023

چین نے پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاعات دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دیا ہے جس سے ملک بھر خصوصا تھرپارکر کے باسی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں گے،ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کے مطابق چین نے 10لاکھ ڈالرز مالیت کے 25موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دیے ہیں، چینی آلات آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کر سکیں گے،مہر صاحب زاد خان  نے کہا ہے کہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں، چین سے 14000کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں، نئے آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے،ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں، ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کی مدد سے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی