i پاکستان

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرتازترین

July 25, 2023

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی. اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیا سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے اور چینی کی مصنوعی قلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی