i پاکستان

چینی کمپنی پنجاب میں مینوفیکچرنگ تنصیبات میں سرمایہ کاری کی خواہاں،چینی گروپ باضابطہ تجویز پیش کرے گاتازترین

March 21, 2024

چین سے تعلق رکھنے والی شینزین ہیروفن بائیو ٹیک کمپنی لمیٹڈ نے پنجاب میں مختلف شعبوں بالخصوص موبائل ڈیوائسز، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس کی مینوفیکچرنگ تنصیبات کے قیام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی کے ایک وفد نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی)کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر سہیل سلیم اور ڈپٹی منیجر طلحہ طارق سے ملاقات کی۔گوادر پرو کے مطابق ان کے دورے کا مقصد لاہور کے قریب موبائل ڈیوائس، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ مینوفیکچرنگ کی تنصیبات قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع تلاش کرنا تھا۔گوادر پرو کے مطابق اجلاس کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا کہ چینی گروپ باضابطہ تجویز پیش کرے گا جبکہ پی بی آئی ٹی نے پورے عمل کے دوران ضروری مدد اور سہولت فراہم کرنے کا عہد کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی