i پاکستان

چیزیں اتنی سادہ نہیں جتنا وفاقی وزیرِ اطلاعات بتا رہے ہیں ،شیخ وقاص اکرمتازترین

August 21, 2026

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ چیزیں اتنی سادہ نہیں ہیں جتنا وفاقی وزیرِ اطلاعات بتا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے ایک مکمل طبی بورڈ بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ عظمی خان کا وہاں موجود رہنا بھی طے تھا، لیکن صرف چند گھنٹے کی نمائشی کارروائی کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فجر سے پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل کی سیل میں بند کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنکھوں اور بلڈ پریشر کے مسائل کے باوجود اچانک صحت مند قرار دینا ہرگز قابلِ اعتبار نہیں ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عدالتی حکم کی اصل روح پر عمل ہوا یا صرف ظاہری کارروائی کر کے پروپیگنڈا کیا گیا؟۔شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل طبی رپورٹس فوری طور پر قوم اور عدالت کے سامنے لائی جائیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور وقار کوئی سیاسی کھیل نہیں بلکہ ان کا بنیادی انسانی حق ہے۔انہوں نے اس پورے عمل کو عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور عدالت کے ساتھ دھوکا دہی قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی