چکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹاون میں سلیم نامی شخص نے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا، بعد ازاں 15 پر کال کرنے کے بعد سلیم نے خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی