چکوال میں مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 10 پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے چھپڑ بازار میں زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا، اس دوران ڈپٹی کمشنر شہریوں کے ہمراہ خود بھی قیمتیں چیک کرتی رہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کسی کو مہنگی اشیا فروخت نہیں کرنے دیں گے، شہریوں کو ہر حال میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خور و نوش ملیں گی، دکانداروں کو مہنگی چیزیں بیچنا مہنگا پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی