i پاکستان

چمن اور لکی مروت میں دستی بم حملے،3 افراد جاں بحق،7 زخمیتازترین

August 05, 2026

بلوچستان کے علاقے چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دستی بم حملوں میں 3 افراد جاںبحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک مزدور جاں بحق،4 مزدور زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزدور سوئے ہوئے تھے نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کے مطابق بہرام خیل علاقے میں گھر کے اندر دستی بم سے دھماکے سے رشید نامی شخص،اسکی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی