چنیوٹ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ کوسٹر کی ٹکر عمر رسیدہ شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکر ماردی جس کے باعث حادثہ میں 50سالہ غلام مرتضیٰ اوراس کی 65سالہ والدہ سلیمہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا،دوسرے واقعہ میںفیصل آباد روڈ پر کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے باعث حادثہ میں 65سالہ نصیر نامی شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ صفدر علی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو نے جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو ورثاء کے سپرد جبکہ زخمی ہو نیو الوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی