چنیوٹ میںکھیتوں میں کام کرتے ہو ئے بلیڈ کٹر کی زد میں آکر شادی شدہ خاتون لقمہ اجل بن گئی،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع جنڈوالا میں منیر احمد کی بیوی 50سالہ شمیم بی بی گذشتہ روز کھیتوں میں کام کرنے کے دوران اچانک توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے نیچے گر گئی،جس کے باعث وہ بلیڈ کٹر میں بری برح آکر کچلی گئی ،اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی