i پاکستان

چوہدری نثار کا حلقے این اے 54سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات حاصل کرلیےتازترین

December 21, 2023

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے،ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جو ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے، سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے،چوہدری نثار این اے 53اور این اے 54سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ آج سے این اے 53میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی