تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہی گجرات کی پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ، یہ نشست چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔چودھری پرویز الہی سے جیل میں ملاقات کر کے فیملی افراد نے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات پر دستخط کروا لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی