i پاکستان

چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیاتازترین

November 28, 2023

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو موجودہ صورتحال میں کسی بھی طرح کا سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ شجاعت حسین اور چودھری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین نے چودھری سرور کو اس وقت کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا۔ چودھری سرور نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا، جلد پاکستان آکر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی