i پاکستان

چونیاں، تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمیتازترین

February 18, 2026

چھانگا مانگا روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دئیے تھے، جاں بحق نوجوان کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں شرافت اور اسد شامل ہیں۔جاں بحق نوجوان اور زخمیوں کا تعلق نواحی علاقے تیرتھ سے ہے، زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں ریفر کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی