نصیر آباد میں چوروں نے مسجد کو بھی نہیں بخشا، سامان لے کر چلتے بنے۔ ٹنڈو محمد خان کے علاقے نصیر آباد کی جامع مسجد کی محراب کی کھڑکی توڑ کرنامعلوم چور اندر سے بیٹری سولر سسٹم اور مسجد کا دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چوری کے اس افسوسناک واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی