i پاکستان

چشتیاں،دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمیتازترین

February 06, 2024

چشتیاں میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے بہاولپور روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے نوجوان کی شناخت چاند محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی