i پاکستان

چشتیاں،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، میاں بیوی جاں بحقتازترین

December 09, 2023

چشتیاں میں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بچہ محفوظ رہا۔ افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے حاصل پور روڈ پر پیش آیا جہاں کار میں سوار فیملی جا رہی تھی کہ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی ہونے والے بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والوں کی شناخت زبیدہ بی بی اور یونس کے نام سے ہوئی ہے، کار سوار فیملی وہاڑی سے چشتیاں آ رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی