i پاکستان

دعا ہے اللہ میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر دے، خواجہ عمران نذیرتازترین

January 19, 2024

مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے بیٹی کیلئے اپنے قائد نواز شریف جیسے شوہر کی دعا کی ہے۔ 127 این اے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ اگر نواز شریف براہے تو میں دعا کرتا ہوں میری ایک ہی بیٹی ہے اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں ، لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی