i پاکستان

دھابیجی پر بجلی کا بریک ڈاون، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن متاثرتازترین

December 23, 2023

دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی، پائپ لائن پھٹنے سے سیکنڈ فیز اور K2 پمپ ہاس بند ہو گئے۔ واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ 72 انچ قطر کی پائپ لائن سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے، متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔ چیف انجینئر نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی