i پاکستان

دادو،چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد بے ہوش ہوگئے،ہسپتال منتقلتازترین

May 07, 2026

صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلیے نجی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی