i پاکستان

دیر لوئر میں گیس لیکیج سے دلہا، دلہن جاں بحقتازترین

November 02, 2023

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر لوئر میں گیس لیکیج سے نئے دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گل آباد دیر لوئر کے علاقہ میں نیا شادی شدہ جوڑا کمرے میں سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر لگا کر سو گیا۔ رات کو گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ دونوں میاں بیوی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔ دلہا ،دلہن کی دردناک موت سے پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی