i پاکستان

ضلع خیبر،چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نمازے جنازہ ادا کر دی گئیتازترین

November 23, 2023

ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،دہشت گردوں کے حملے میں گزشتہ روز جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکارمجیب الرحمن کی نماز جنازہ خیبر پولیس لائین میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں پولیس ضلعی انتظامیہ سمیت سیکورٹی حکام موجود تھے،شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی،جسد خاکی کو تدفین کے لئے آبائی علاقہ روانہ کردیاگیا،پولیس ترجمان کے مطابق خیبر کی تحصیل جمرود میں واقع لالا کنڈاؤ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے،  پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی