i پاکستان

ضلع کرم میں قیام امن کیلئے اہم پیشرفت ، امن معاہدے کی تجدید کیلئے منعقدہ جرگہ کامیابتازترین

August 28, 2026

ضلع کرم میں قیام امنکیلئے اہم پیش رفت ، امن معاہدے کی تجدید کے لئے منعقد ہونے والا جرگہ کامیاب ہوگیا۔معاہدے میں پہلے مرحلے چار ماہ کی تجدید کردی گئی جس کے بعد ایک سال کے توسیع تصور کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر نے کہا ہے کہ علیزئی میں وتیزئی اور علیزئی قبائل کے درمیان اہم جرگہ ہوا، جس میں علیزئی اور وتیزئی قبائل نے مستقل بنیادوں پر امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن معاہدے کی ایک بار پھر تجدید کی اور اس پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تجدید 4 ماہ کیلئے ہوئی ہے اس دوران تمام قبائل امن معاہدے پر کار بند رہیں گے اور 4 ماہ بعد اس معاہدے میں خودکارطریقے سے مزید ایک سال کے توسیع ہوجائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن معاہدے میں توسیع پائیدار امن کے لئے اہم پیش رفت ہے، قبائل پرامن رہیں گے اورایک دوسرے کے حقوق کااحترام کریں گے۔یاد رہے کہ ایک سال قبل دونوں قبائل کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی