i پاکستان

ضلع مستونگ میں ڈرون حملہ، باغ میں کام کرنے والے 4مزدور جاں بحق،3زخمیتازترین

August 21, 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈکوچہ کے علاقے گیت کے مقام پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ میں باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ہوا، لاشوں اور زخمیوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین زخمی ہوئے۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد باغ کے مزدور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی