لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے مختلف شہروں میں دفعہ 144نافذ کی، حکومت کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نئی درخواست ہے کہ کیس کو 2رکنی بنچ کیلئے منظور کیا جائے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیتا ہوں، آ کر بحث کر لیں، عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی