i پاکستان

ضمنی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاریتازترین

March 22, 2024

لاہور سے قومی اسمبلی کیایک،صوبائی اسمبلی کے4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی،این اے 119اور پی پی 164 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ این اے 119 سیعلی پرویز،شہزاد فاروق سمیت 12امیداروں کیکاغذات منظورکر لیے گئے، پی پی 158 سے مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ پی پی 158 سے اختر حسین،یوسف علی سمیت 27 امیدواروں ،پی پی 149 سے شعیب صدیقی ،احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ پی پی 147 سے محمد خان مدنی ،ماجد ظہور سمیت 19 امیداروں،پی پی 164 سے اختر حسین ،مرزا جاوید سمیت 27 امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی