i پاکستان

ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیںتازترین

March 14, 2024

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں۔سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 16مارچ تک درخواستیں ارسال کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی کے لئے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے 30ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ منسلک کریں، درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوں گی۔سید نیر حسین نے ہدایت کی کہ سیکرٹری جنرل پی پی پی پی بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز ہوگا، درخواستیں بلاول ہاس کراچی یا ہاس میں 1یک سٹریٹ 85ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی