گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوورکرنیکامنصوبہ بنایا ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک کامزیدکہنا تھاکہ حکومت کومالی سال کیبقیہ تین ماہ میں 4.8 ارب ڈالرکی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے۔ مالی سال 24 کی مجموعی بیرونی مالی ذمیداریاں 24.3 ارب ڈالر ہیں،مالی سال 24 میں اب تک 13.5 ڈالر کا بیرونی قرض ادا کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی