i پاکستان

دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج محمد بشیر ریٹائرتازترین

March 14, 2024

دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے۔جج محمد بشیر 13مارچ 2012کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، 12سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد 14 مارچ کو ریٹائرڈ ہوگئے۔ریٹائر ہونے والے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی