i پاکستان

دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوان پکڑا گیاتازترین

November 27, 2023

لاہور میں لبرٹی سینٹر پر دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوان پکڑا گیا۔ فرخ اعجاز نامی امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو لبرٹی سینٹر بھیجا اور ٹیسٹ کے لئے اپلائی کرایا۔ تاہم، ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات پر ملزم کی بائیومیٹرک کرائی گئی جس کے دوران وہ پکڑا گیا۔ بعدازاں، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ در ج کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی