i پاکستان

دریا میں ڈو بنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے باپ جاں بحقتازترین

August 05, 2023

خیرپور میں گمبٹ کے کچے میں باپ اپنے تین بیٹوں کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، تینوں بچوںکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گمبٹ کے قریب کچے میں سیلاب کے باعث محفوظ مقام کی جانب منتقلی کے دوران 3 بچے دریا میں ڈوب گئے، باپ نے بیٹوں کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگادی۔ اہل علاقہ نے تمام افراد کو دریا سے نکال لیا تاہم باپ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا جبکہ تینوں بیٹوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی