i پاکستان

دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند،دفعہ 144 نافذتازترین

June 28, 2025

صوبائی حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے دریائے سوات کے اطراف تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق صوبہ بھر میں دریاوں اور ندی نالوں میں تفریحی سرگرمیوں پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے،ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریور بیڈزمیں جانے سے روکنے کے لیے بھرپورآگاہی مہم بھی شروع کی ہے،ذرائع ابلاغ،سوشل میڈیا اور پبلک اعلانات کے ذریعے عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور مون سون کے دوران دریاوں سے دور رہیں۔ انتظامیہ نے ایک بار پھر سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پرسختی سے عمل کریں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی سے لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی