i پاکستان

دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں حراستی مراکز میں رکھا جائے گا، سرفراز بگٹیتازترین

June 04, 2025

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں انسداد دہشت گردی کے ترمیمی مسودہ قانون پر بحث ہوئی اور اسے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی شاہدہ رف نے مطالبہ کیا کہ ترمیمی قانون کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور کچھ عناصر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں حراستی مراکز میں رکھا جائے گا اور ان کی بحالی پر بھی کام کیا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے مسنگ پرسنز کے مسئلے پر دوٹوک مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا، اور اگر اب بھی کوئی شخص لاپتا ہے تو وہ خود سے غائب تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پر الزام لگانا آسان ہے لیکن ریاست کو مضبوط اقدام بھی اٹھانے ہوں گے۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ترمیمی مسودہ قانون کی منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی